نئی دہلی،30/ مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) وزیر اعظم نریندر مودی کی کابینہ میں ارون جیٹلی شامل نہیں ہوں گے۔ارون جیٹلی نے اپنے فیصلے کی معلومات پی ایم مودی کوخط لکھ کر دی ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر جیٹلی نے کہا کہ وہ صحت کی وجوہات کی وجہ سے نئی حکومت میں وزیر کے عہدے کی ذمہ داری نہیں لینا چاہتے۔بتا دیں ارون جیٹلی کی خراب طبیعت کو دیکھتے ہوئے پہلے سے بحث تھی کہ وہ پی ایم مودی کے کابینہ میں شامل نہیں ہوں گے۔خط میں جیٹلی نے لکھا ہے کہ گزشتہ 18 ماہ سے میری طبیعت زیادہ خراب ہے۔ جب آپ انتخابی مہم کے بعد کیدارناتھ کے لئے نکل رہے تھے تو میں نے آپ کو معلومات دی تھی کہ مجھے ساری ذمہ داریوں سے آزاد کر دیا جائے تاکہ میں اپنی صحت پر زیادہ توجہ دے سکوں۔بتا دیں حکومت نے اتوار کو کہا کہ مرکزی وزیر ارون جیٹلی کی صحت خبراب ہونے متعلق خبریں مکمل طور پر غلط اور بے بنیاد ہیں۔میڈیا کو اس طرح کی افواہوں سے دور رہنا چاہئے۔ جیٹلی کی صحت سے متعلق معلومات رکھنے والے ذرائع نے بتایا تھا کہ جیٹلی کے این ڈی اے حکومت کے دوسرے دور میں وزیر اعظم نریندر مودی کی کابینہ کا حصہ بننے کا امکان نہیں ہے۔دراصل ان کی خبراب صحت کی وجہ سے انہیں علاج کے لئے امریکہ یا برطانیہ آنا جانا پڑ سکتا ہے۔ذرائع نے کہا کہ جیٹلی 66 کے اور بہت کمزور ہو گئے ہیں۔گزشتہ ہفتے ان کا ایمس میں داخل کرایا گیا جہاں ان کی جانچ ہوئی اور علاج ہوا۔ہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر دفتر میں عام انتخابات میں جیت کے جشن میں شامل نہیں ہوسکے۔